اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کی دا چھنگ آئل فیلڈ سے قدرتی گیس کی سالانہ پیداوار...

چین کی دا چھنگ آئل فیلڈ سے قدرتی گیس کی سالانہ پیداوار میں ریکارڈ اضافہ

چین کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے علاقے دا چھنگ میں دا چھنگ آئل فیلڈ میں محنت کش برفباری کے دوران کام میں مصروف ہیں-(شِنہوا)

ہاربن(شِنہوا)چین کے سب سے بڑے تیل کے پیدواری مراکز میں سے ایک دا چھنگ آئل فیلڈ سے 2024 کے دوران قدرتی گیس کی پیداوار 6 ارب مکعب میٹر سے زائد ہوگئی ہے، یوں اس نے مسلسل  14 ویں برس مستحکم ترقی حاصل کی ہے۔

آئل فیلڈ کے مطابق 6 ارب مکعب میٹر قدرتی گیس 3  افراد پر مشتمل پر 3 کروڑ 90 لاکھ گھرانوں کی ایک سال کی ضرورت کو پورا کرسکتی ہے۔

چین کے شمال مشرقی میں واقع آئل فیلڈ مرکز نے گزشتہ برس 5 ارب مکعب میٹر قدرتی گیس پیدا تھی جبکہ چین کے جنوب مغربی میں واقع اس کے مرکز سے ایک ارب مکعب میٹر قدرتی گیس پیدا ہوئی۔

دا چھنگ آئل فیلڈ 1959 میں شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ میں دریافت ہوئی تھی۔ اس نے چین کی جدید پٹرولیم صنعت میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!