امریکی ریاست ٹیکساس کے علاقے بوکا چھیکا میں سپیس ایکس کے سٹار بیس لانچ پیڈ سے سٹار شپ راکٹ چھوڑا جا رہا ہے-(شِنہوا)
لاس اینجلس(شِنہوا) سپیس ایکس اپنے دیوہیکل سٹار شپ راکٹ کی 7 ویں آزمائشی پرواز کے تجربے کی تیاری کر رہا ہے۔
کمپنی نے بتایا ہے کہ اس آزمائشی پرواز کے تجربے میں اہم جدتوں کے ساتھ نئی جنریشن کا جدید خلائی جہاز بھیجا جائے گا جس میں سٹار شپ کے پہلے پے لوڈ تعیناتی،خلائی جہاز کی جانب دوبارہ داخلے اور دوبارہ استعمال اور سپر ہیوی بوسٹر کے لانچ اور واپسی کے تجربات کئے جائیں گے۔
سپیس ایکس کے مطابق اس آزمائشی پرواز میں سٹار شپ کے بالائی مرحلے کو بہتر بنانے کے کئی مجوزہ افعال کا آغاز کیا جائے گا جس سے اس کے انحصار اور کارکردگی میں بڑی بہتری آئے گی۔
سپیس ایکس کے مطابق خلا میں موجودگی کے دوران سٹارشپ 10 سٹار لنک سیمولیٹرز نصب کرےگا۔
سپیس ایکس کے سٹار شپ خلائی جہاز اور سپر ہیوی راکٹ کا مجموعہ سٹار شپ کہلاتا ہے جو عملے اور سامان کو زمین کے مدار،چاند،مریخ اور اس سے آگے لے جانے کے لئے تیار کئے گئے مکمل طور پر دوبارہ قابل استعمال نقل و حمل کے نظام کو ظاہر کرتا ہے۔
سٹار شپ ناسا میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ناسا نے اس خلائی جہاز کا انتخاب آرٹیمس 3 نامی مشن کے دوران خلا نوردوں کو چاند پر لے جانے کے لئے کیا تھا جس کی اس وقت 2026 کے لئے منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
