اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلغزہ میں شہریوں کے مزید انخلا کے اسرائیلی احکامات سے انسانی بحران...

غزہ میں شہریوں کے مزید انخلا کے اسرائیلی احکامات سے انسانی بحران شدید ہو رہا ہے،اقوام متحدہ

غزہ کے الاہلی عرب ہسپتال سے لوگ اسرائیلی بمباری میں زخمی ہونے والے شخص کو منتقل کر رہے ہیں-(شِنہوا)

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اسرائیلیوں نے اسرائیل پر داغے گئے راکٹ کے جوابی حملوں کے پیش نظر محصور شمالی غزہ میں مزید نقل مکانی کا حکم دیا ہے۔

اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی امور(او سی ایچ اے) نے کہا ہے کہ تازہ ترین احکامات میں دیر البلاح کے علاقے البریج کے شہریوں کو مغرب کی سمت منتقل ہونے کو کہا گیا ہے۔

او سی ایچ اے نے کہا ہے کہ انخلا کے نئے احکامات ایسے وقت پر آئے ہیں جب اسرائیلی حکام امدادی کارکنوں کی محفوظ نقل و حرکت میں معاونت کے لئے اقوام متحدہ کو اپنی کوششوں سے مسلسل روک رہا ہے۔

غزہ کی پٹی میں پہلے سے متعدد مرتبہ بےگھر ہونے والے اکثر افراد کو شدید بمباری میں نقل مکانی پر مجبور کیا جاتا ہے۔غیر محفوظ علاقوں میں ان کا کوئی بھی سامان موجود نہیں ہے جہاں انسانی بقا کی بنیادی چیزوں کا ہی فقدان ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے بتایا کہ غزہ سے 55 مریضوں اور ان کے 72 لواحقین کو متحدہ عرب امارات میں علاج کے لئے نکالا گیا ہے۔اکتوبر 2023 سے اب تک 5 ہزار 300 مریضوں کو بیرون ملک منتقل کیا گیا ہے جبکہ 12 ہزار مریض اب بھی نکالے جانے کے منتظر ہیں۔

اقوام متحدہ کے فلسطینی پناہ گزینوں کے ادارے یو این آر ڈبلیواے کے کمشنر جنرل فلپ لزارینی نے کہا ہے کہ ادارے کو فلسطینی علاقے میں کام سے روکنے کے اسرائیلی بل کے باوجود یو این آر ڈبلیو اے کی ٹیمیں یہاں موجود رہنے اور خدمات کی فراہمی کے لئے پرعزم ہیں۔اس بل کے نفاذ میں 4 ہفتے سے بھی کم وقت رہ گیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!