اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانکرم:امن معاہدے کے بعد آج 75 ٹرکوں پر مشتمل قافلہ ٹل سے...

کرم:امن معاہدے کے بعد آج 75 ٹرکوں پر مشتمل قافلہ ٹل سے روانہ ہوگا

ضلع کرم میں فریقین کے درمیان امن معاہدے کے بعد آج پچھترٹرکوں پر مشتمل بڑا قافلہ ٹل سے روانہ ہوگا جس میں دوائیں ،گھی،گیس سلنڈر،آٹا اور دیگر اشیاٗ شامل ہیں۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف قافلے کو ضلع ہنگوکی تحصیل ٹل سے روانہ کریں گے۔ کمشنر کوہاٹ، ڈی آئی جی سمیت ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے دیگر افسران بھی بیرسٹر سیف کے ہمراہ ہوں گے۔قافلہ کرم اور ہنگو کے سرحدی علاقے چھپری کے راستے جائے گا ۔

بڑی گاڑیوں پر مشتمل قافلہ سیکورٹی حصار میں کرم روانہ کیا جائیگا۔جس میں بائیس ویلر،دس وئیلر اور چھ وئیلر ٹرک شامل ہیں ۔ٹرکوں میں  خوراک کی اشیاء ،دوائیں ،گیس سلنڈر  اور دیگر سامان شامل ہے ۔جس میں پانچ ٹرک دوائیں ،دس ٹرک سبزیاں ،نو ٹرک گھی اور آئل،پانچ ٹرک آٹا،سات ٹرک چینی،دو ٹرگ گیس سلینڈر اور چھبیس ٹرک کریانہ کے سامان کی سپلائی کی جارہی ہے۔پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے قافلے کی سیکورٹی کی ذمہ داریاں نبھارہے ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!