ہیڈ لائن:
شِنہوا نیوز | چین نے امریکی سیمی کنڈکٹر برآمدی کنٹرول اقدامات کی مخالفت کردی
جھلکیاں:
چین کی جانب سے امریکی سیمی کنڈکٹر برآمدی کنٹرول اقدامات کی سخت مخالفت کردی ہے۔وزارت تجارت کے سوموار کے روز جاری بیان کے مطابق یہ اقدام روایتی اقتصادی جبر اور غیر منصفانہ تجارتی عمل ہے۔
#شِنہوانیوز
تفصیلی خبر:
یہ شِنہوا نیوز ہے۔
چین نے سَیمی کنڈکٹرز کی برآمد پر امریکہ کے حالیہ کنٹرول اقدامات کی سخت مخالفت کی ہے۔وزارت تجارت نے سوموار کے روز جاری بیان میں اس اقدام کو روایتی اقتصادی جبراورغیرمنصفانہ تجارتی عمل قرار دیا ہے۔
وزارت نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکہ جو کہتا ہے وہ کرتا نہیں۔ امریکی حکومت "قومی سلامتی” کے تصور کو مسلسل پھیلا کر برآمدی کنٹرول کے اقدامات کا غلط استعمال کر رہی ہےجسے یک طرفہ دھونس پر مبنی رویہ کہا جاسکتا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ عالمی سَیمی کنڈکٹر انڈسٹری، جس میں امریکی کمپنیاں بھی شامل ہیں ، ان اقدامات سے شدید متاثر ہوئی ہیں۔ بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ چین اپنے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرے گا۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link