اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کی فضائی مال برداری کا حجم بلندترین سطح پر پہنچ گیا

چین کی فضائی مال برداری کا حجم بلندترین سطح پر پہنچ گیا

چین کی شہری ہوابازی  انتظامیہ (سی اے اے سی )کے  ایک عہدیدار نے   بتایا ہے کہ بین الاقوامی فضائی مال برداری میں مضبوط ترقی سے چین کے فضائی مال برداری کا حجم تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کی فضائی مال برداری کا حجم تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے جو بین الاقوامی فضائی مال برداری میں  مستحکم ترقی سے ممکن ہوا ہے۔

سی اے اے سی کے  ایک عہدیدار شانگ کیجیا نے  منگل کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ رواں سال جنوری سے اکتوبر تک چین کے ہوابازی کے شعبے نے تقریباً73 لاکھ ٹن مال اور ڈاک کی نقل و حمل کی جو 2019 کے اسی عرصے کے مقابلے میں 19.3 فیصد زیادہ ہے۔

شانگ نے کہا  کہ اہم بات یہ ہے کہ بین الاقوامی روٹس نے تقریباً 29 لاکھ 30 ہزار ٹن مال اور ڈاک کی نقل و حمل کی جو 2019 کے اسی عرصے کے مقابلے میں 48.5 فیصد کا بڑا اضافہ ہے۔

پچھلے ہفتے کے دوران اوسطاً روزانہ مال بردار پروازوں کی تعداد 752 تک پہنچ گئی جن میں 498 بین الاقوامی پروازیں شامل تھیں جو گزشتہ سال کی نسبت بالترتیب 70.9 فیصد اور 100.4 فیصد ترقی کو ظاہر کرتی ہیں۔

شانگ نے کہا کہ فضائی مال برداری میں یہ اضافہ چین کی صنعتی تبدیلی، بیلٹ اینڈ روڈ گہرے تعاون اور سرحد پار ای کامرس کی تیز رفتار ترقی کے پس منظر میں ہوا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!