منگل, اگست 26, 2025
تازہ ترینچین کا پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں میں مصنوعی ذہانت کی تعلیم کو...

چین کا پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں میں مصنوعی ذہانت کی تعلیم کو فروغ دینے کا اعلان

چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ووژین میں لائٹ آف انٹرنیٹ نمائش میں ایک شخص اسمارٹ روبوٹک کتے  کا ردعمل جانچ رہا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا)چین ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کے دور کے لیے اپنی نوجوان نسل  میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی تعلیم کو فروغ دے گا۔

چینی وزارت تعلیم کے مطابق وزارت نے پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں میں مصنوعی ذہانت کی تعلیم کے طریقوں کی تلاش کرنے اور طلبا میں تخلیقی صلاحیتوں، سائنسی دلچسپی اور ڈیجیٹل مہارتوں کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

وزارت کے جاری کردہ ایک مراسلے کے مطابق اسکولوں سے کہا گیا ہے کہ وہ متعلقہ نصاب قائم کریں۔ مصنوعی ذہانت کو معمول کے تدریسی مواد کا حصہ بنائیں اور اس کی باقاعدگی سے جانچ کریں۔

مراسلے کے مطابق طلبا سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اپنے ابتدائی پرائمری اسکول کے تعلیمی سالوں کے دوران مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجیزکے ساتھ عملی تجربہ حاصل کریں گے۔

طلبا سینئر پرائمری اسکول کی جماعتوں اور جونیئر ہائی اسکول میں ان ٹیکنالوجیزکو سمجھنے اور ان کے اطلاق پر توجہ مرکوز کریں گے۔ سینئر ہائی اسکول میں طلباء مصنوعی ذہانت کے منصوبے کی تخلیق میں مصروف ہوں گے اور کٹنگ ۔ ایج مصنوعی ذہانت کی ایپلی کیشنز پر کام کریں گے۔

وزارت کے مطابق قومی اسمارٹ تعلیمی پلیٹ فارم میں اے آئی سیکشن شامل کیا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد معیاری وسائل کو یکجا کرکے ان تک رسائی بڑھانا ہے۔

حکام کالجز، یونیورسٹیوں، تحقیقی اداروں اور ہائی۔ٹیک کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے تاکہ وہ پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں کے طلبا کے لئے اپنی اے آئی لیبارٹریز اور نمائش ہال کھول دیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!