اتوار, جولائی 27, 2025
بیلٹ اینڈ روڈ+سی پیکچینی صدر کا اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو جامع...

چینی صدر کا اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو جامع طور پر آگے بڑھانے پر زور

چینی صدر شی جن پھنگ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے فروغ کے حوالے سے بیجنگ میں منعقدہ سمپوزیم سے خطاب کررہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) کے تحت اعلیٰ معیار کے تعاون کو جامع طور پر آگے بڑھانے پر زور دیا ہے۔

بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے فروغ کے حوالے سے ایک سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تزویراتی اعتماد کو مستحکم کرنا، تزویراتی توجہ کو برقرار رکھنا اور بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے روشن مستقبل کی تعمیر کے لئے ذمہ داری کے احساس کے ساتھ جرات مندانہ طور پر کام کرنا ضروری ہے۔

چینی صدر نے کہا کہ 2013 میں اس اقدام کے آغاز کے بعد سے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون میں بڑی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں جس سے منصوبے میں شریک ممالک کے ساتھ چین کی دوستی بڑھانے اور ان کی معاشی و سماجی ترقی کو فروغ دینے میں مدد ملی ہے۔

چینی صدر نے ہر قسم کے خطرات اور چیلنجز کا مناسب انتظام کرنے اور اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو آگے بڑھاتے ہوئے جغرافیائی سیاسی تنازعات کے اثرات سے موثر طریقے سے نمٹنے کی کوششوں پر زور دیا۔

چین کے غیر ملکی مفادات کے تحفظ کے لئے ٹھوس اقدامات پر زور دیتے ہوئے صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ منصوبے میں شریک ممالک کے ساتھ دوستی مستحکم کرنے، عملدرآمد کے احساس اور چین کے فوائد یقینی بنانے کو مناسب انداز میں سنبھالنا چاہیے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!