چین کے نائب وزیراعظم ڈنگ شوئے شیانگ انڈرسٹینڈنگ چائنہ کانفرنس 2024 میں شرکت کےلئے آئے غیرملکی مہمانوں سے بیجنگ میں ملاقات کررہے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کے نائب وزیر اعظم ڈنگ شوئے شیانگ نے کہا ہے کہ چین یقینی طور پر ایک امید افزا ملک ہے کیونکہ وہ اصلاحات کو وسیع پیمانے پر مستحکم اور وسیع تر راستے کھول رہا ہے جبکہ اعلیٰ معیار کی ترقی کی پیروی کرتے ہوئے عالمی امن کو فروغ دے رہا ہے۔
انڈرسٹینڈنگ چائنہ کانفرنس (یو سی سی) 2024میں شرکت کے لئے آئے غیر ملکی مہمانوں سے بیجنگ میں ملاقات کے دوران ڈنگ شوئے شیانگ نے کہا کہ چین جدیدیت کو آگے بڑھانے کے لئے اصلاحات کی بھرپور حوصلہ افزائی کرے گا اور دوسرے ممالک کے ساتھ ترقیاتی مواقع کے اشتراک کو وسعت دے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین اعلیٰ معیار کی ترقی پر توجہ مرکوز کرے گا اور دنیا کو مزید استحکام اور اعتماد دینے کے لئے پرامن ترقی کے راستے پر قائم رہے گا۔
ایتھوپیا کے سابق صدر مولاتو ٹیشوم اور بیلجیئم کے سابق وزیر اعظم یویس لیترمے سمیت یو سی سی کے غیر ملکی شرکاء نے کہا کہ انہیں چین پر مکمل اعتماد ہے اور وہ چین کو سمجھنے میں دنیا کی مدد کے لئے مثبت کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔
