اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچین اور جمہوریہ چیک کے تعلقات کا " چین میں تعلیم حاصل...

چین اور جمہوریہ چیک کے تعلقات کا ” چین میں تعلیم حاصل کرنا ” نمائش کے ذریعے فروغ

چیک جمہوریہ کے پراگ میں منعقدہ تعلیمی نمائش ” چین میں تعلیم حاصل کرنا” میں لوگ آگاہی حاصل کررہے ہیں۔(شِنہوا)

پراگ (شِنہوا) پراگ میں منعقدہ ” چین میں تعلیم حاصل کرنا ” تعلیمی نمائش میں 13 چینی یونیورسٹیوں نے اپنے مختلف پروگرامزاور پالیسیاں پیش کی ہیں جو چین اور جمہوریہ چیک کے درمیان گہرے تعلیمی اور ثقافتی تعلقات کی عکاسی کرتی ہیں۔

نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں جمہوریہ چیک میں چینی سفیر فینگ بیاؤ نے ثقافتی تفہیم میں پل اور دوطرفہ تعلقات میں اہم عنصر کے طور پر تعلیم کا کردار واضح کیا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ چیک طلبا چینی یونیورسٹیوں کے پیش کردہ اعلیٰ معیار کے تعلیمی مواقع تلاش کریں گے جس سے دونوں ممالک کے تعلیمی اداروں کو ایک دوسرے کو مکمل طور پر سمجھنے کے ساتھ ساتھ تعاون کو بھی فروغ ملے گا۔

سفیر نے چیک یونیورسٹیوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنے چینی ہم منصبوں کے ساتھ تعاون کریں جس کا مقصد دوطرفہ تعلیمی شراکت داری میں اختراع اور نئی تحریک لانا ہے۔

رواں سال چین ۔ جمہوریہ چیک سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ ہے۔ فینگ نے نمائش کو تعلیمی تبادلے مضبوط بنانے میں ایک پلیٹ فارم قرار دیا جس سے چیک طلبا کو چین میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے نئی راہیں فراہم ہوتی ہیں۔

چینی سروس سینٹر فار اسکالرلی ایکسچینج کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل شیا جیان ہوئی نے اس بات کا تذکرہ کیا کہ یہ پہلا موقع ہے جب چیک جمہوریہ میں ” چین میں تعلیم حاصل کرنا ” نمائش منعقد کی گئی ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس نمائش سے طلبا کے باہمی تبادلے میں اضافہ ہوگا اور تعلیمی تعاون کے دروازے کھلیں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!