منگل, جولائی 29, 2025
تازہ ترینائیر بس کا چین میں اپنے پہلے سیفٹی پروموشن سینٹر کا آغاز

ائیر بس کا چین میں اپنے پہلے سیفٹی پروموشن سینٹر کا آغاز

چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈانگ کے ژوہائی میں 15 ویں چائنہ بین الاقوامی ہوابازی اور ایرو سپیس نمائش کے دوران ائیر بس کے  نمائش کےعلاقے میں لوگ دیکھے جا سکتے ہیں۔(شِنہوا)

تھیان جن (شِنہوا) یورپی طیارہ ساز کمپنی  ائیر بس نے چین کے شمالی بندرگاہی شہر تھیان جن میں اپنے پہلے سیفٹی پروموشن سینٹر کا آغاز کر دیا ہے۔

یہ اقدام ائیر بس کا اپنے ادارے میں تحفظ کے ماحول کو مستحکم کرنے اور صنعت بھر میں سیفٹی کے بارے میں آگاہی بہتر بنانے کے لئے  کمپنی کی عالمی کوششوں کا حصہ ہے۔

ائیر بس کے دنیا بھر میں اب تک 4 سیفٹی پروموشن سینٹرز ہیں۔ دیگر 3 سینٹرز فرانس کے ٹولوز، بھارت کے بنگلور اور جرمنی کے ہمبرگ میں واقع ہیں۔

ائیر بس چائنہ کے سی ای او اور ایگزیکٹیو نائب صدر جارج شو نے کہا کہ تھیان جن میں قائم سینٹرکا مقصد چینی ہوا بازی کے صنعت کے شراکت داروں اور  ائیر بس چائنہ کے تمام ملازمین کے درمیان ائیر بس کے تحفظ کے ما حول کو فروغ دینا ہے۔

طیارہ ساز کمپنی نے کہ کہا  ائیر بس کے ملازمین اور  ائیر لائنز اور سپلائرز جیسے بیرونی مہمان یہ سیکھیں گے کہ ائیربس اپنے ہوائی جہاز کے ڈیزائن اور تیاری میں تحفظ کو کس طرح شامل کرتی ہے، نیز یہ کہ اس کا سیفٹی مینجمنٹ سسٹم اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کس طرح  ائیر لائن کی صنعت میں تحفظ کو بہتر بناتا ہے۔

2008میں قائم ہونے والی اے320 فیملی فائنل اسمبلی لائن ایشیا(ایف اے ایل اے)تھیان جن میں ائیربس کی یورپ کے باہر قائم کی جانے والی پہلی پیداواری لائن ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!