اتوار, جولائی 27, 2025
شِنہوا پاکستان سروسلیوباؤ چائے: قدیم آبی گزرگاہ سے جدید تجارت تک کا کامیاب سفر

لیوباؤ چائے: قدیم آبی گزرگاہ سے جدید تجارت تک کا کامیاب سفر

ہیڈ لائن:

لیوباؤ چائے: قدیم آبی گزرگاہ سے جدید تجارت تک کا کامیاب سفر

جھلکیاں:

طویل تاریخ کا حامل ووژو شہر میں پیدا ہونے والی’لیو باؤ’ چین کی مشہور سیاہ چائے میں سے ایک ہے۔1500سال سے زائد کی تاریخ رکھنے والی ‘لیو باؤ چائے’ تیاری میں ایک منفرد طریقہ کار کی بھی حامل ہے۔ تفصیل وڈیو میں دیکھئے۔

شاٹ لسٹ:

1- چین کے جنوبی گوانگ شی کے شہری مناظر

2- ووژو میں چائے کے باغات کے مختلف مناظر

3- اسٹینڈ اپ1(انگریزی): یو جیامنگ،نمائندہ، شِنہوا

4- لیوباؤ چائے کی منتقلی کے مناظر (فائل)

5- ساؤنڈ بائٹ1(چینی): جیانگ ژاوہوئی، منیجر، لیو باؤ چائے کمپنی، ووژو،گوانگ شی

6- لیوباؤ چائے کی پیداوار کے مختلف مناظر

7- اسٹینڈ اپ2(انگریزی): یو جیامنگ،نمائندہ، شِنہوا

8- ساؤنڈ بائٹ2(چینی): شی رُوفی، ووژو میں لیوباؤ چائے بنانے کی تکنیک کا خاندانی ماہر

9- لیوباؤ چائے کی پیداوار کے مختلف مناظر

10- چائے کی پتی کی چنائی اور برآمدات کرنے کے مناظر

11- ساؤنڈ بائٹ3(چینی): لو یانگ، تقسیم کنندہ، لیو باؤ چائے

12-چائے کی پیداوار کے مختلف مناظر

13- چائے کی پتی کی چنائی اور برآمدات کرنے کے مناظر

تفصیلی خبر:

اسٹینڈ اپ1(انگریزی): یو جیامنگ،نمائندہ، شِنہوا 

ووژو  کا تاریخی شہر  اپنی  چائے کی ثقافت  کے لئے صدیوں سے مشہور ہے۔ اس پہاڑی علاقے میں پیدا ہونے والی’لیو باؤ چائے’ چین کی مشہور سیاہ چائے میں سے ایک ہے۔ آبی گزرگاہ’لیو باؤ چائے’ کی برآمدات کے لئے ایک بہترین انتخاب تھا۔ "

اعلیٰ معیار کی’لیو باؤ  چائے’ کو 19ویں صدی کے آخر میں جنوب مشرقی ایشیا اور دنیا کے دیگر حصوں کو برآمد  کیا گیا۔اس چائے کی تجارت کے پورے راستے کو "چھاچھوانگوداؤ” کا نام دیا گیا،جس کا  لغوی مطلب ‘قدیم چائے کی کشتی کے آبی راستے’ کا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ1 (چینی): جیانگ ژاوہوئی، منیجر، لیو باؤ چائے کمپنی، ووژو،گوانگ شی

"گوانگ ڈونگ اور گوانگ شی میں موسم نسبتاً مرطوب اور گرم ہے۔ ماضی میں اس علاقے کے کئی چینی مزدور جنوب مشرقی ایشیا گئے اور وہاں ان کا مزید مرطوب اور گرم  آب و ہوا کاسامنا ہوا۔

مزدور جب چائے پیتے تو یہ انہیں مقامی ماحول سے ہم آہنگ ہونے میں مدد دیتی تھی۔ اسی بنیاد پر’لیو باؤ چائے’ اس وقت بیرون ملک چینی مزدوروں میں بہت مقبول تھی۔

‘لیو باؤ’ چائے معتدل افعال کی صلاحیت کی حامل ہے۔یہ معدے اور آنتوں پر کم بوجھ ڈالتی ہے،  اسی وجہ سے اس کے صارفین کی تعداد زیادہ ہے۔”

اسٹینڈ اپ 2 (انگریزی): یو جیامنگ،نمائندہ، شِنہوا 

"1500سال سے زائد کی تاریخ رکھنے والی ‘لیو باؤچائے’ کی  تیاری کا طریقہ کار بھی منفرد ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ2(چینی): شی رُوفی، ووژو میں لیو باؤ چائے بنانے کی تکنیک کا خاندانی ماہر

"میرے خیال میں’ لیو باؤ’چائے بنانے کا عمل دوسری چائے سے بہت مختلف ہے۔ ہمیں چائے کی پتیوں کو بار بار گوندھنا پڑتا ہے۔ ایک مرحلے پر اسے ڈھیر کی ہوئی چائے پتوں کی خمیر کی بھی  ضرورت ہوتی ہے۔ اس لئے میں سمجھتی ہوں کہ’لیو باؤ’ چائے بنانے کا طریقہ کار بہت منفرد ہے۔”

آج ووژو کی’لیو باؤ چائے’ کی صنعت پیداوار اور فروخت دونوں میں تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔ یہ صنعت 83 ہزارسے زائد ملازمتیں بھی پیدا کر رہی ہے۔

‘لیو باؤ’ چائے کی پیداوار 2019 میں17ہزار ٹن کے مقابلے میں 2023 میں 35 ہزارٹن تک پہنچ چکی ہے۔جب کہ سالانہ مجموعی پیداوار کی قیمت 20 ارب یوآن (تقریباً 2.76 ارب امریکی ڈالر) سے زائد ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): لو یانگ،تقسیم کنندہ،  لیو باؤ چائے 

"میں تقریباً 15 سال سے لیوباؤ چائے فروخت کر رہا ہوں۔ چائے کے غیر معمولی معیارکے باعث اس کی فروخت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

فروخت میں اضافے کی ایک وجہ چائے  خریدنے والے  صارفین کے خیالات  اور ضروریات میں ہم آہنگی پانا بھی ہے۔”

ووژو، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!