اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچین کی جدیدیت کی مہم میں تعاون کے نئے مواقع کی تلاش...

چین کی جدیدیت کی مہم میں تعاون کے نئے مواقع کی تلاش پر سیول میں سمپوزیم کا انعقاد

جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں’’اعلی معیار کی ترقی کے لئے چین کی کوششوں میں چین-جنوبی کوریا تعاون میں نئے امکانات کی تلاش” کے موضوع پر ہونگ تِنگ فورم کا منظر۔(شِنہوا)

سیول(شِنہوا)’’اعلی معیار کی ترقی کے لیے چین کی کوششوں میں چین-جنوبی کوریا تعاون میں نئے امکانات کی تلاش” کے موضوع پر ہونگ تِنگ فورم سیول میں منعقد ہوا۔

فورم میں چین اور جنوبی کوریا کی یونیورسٹیوں اور تھنک ٹینکس سے سکالرز اور ماہرین نے شرکت کی۔انہوں نے چین میں اعلیٰ معیار کی ترقی کے لئے جاری مہم سے مواقع تلاش کرنے کے ساتھ ساتھ متعدد شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے نئے امکانات سے فائدہ اٹھانے کے طریقوں پر غور کیا۔

جنوبی کوریا میں چینی سفارتخانے کے عبوری ناظم الامور فانگ کون نے اپنے افتتاحی کلمات میں کہا کہ اعلیٰ معیار کی ترقی میں حالیہ پیشرفت اور نئی پیداواری قوتوں کی نشونما اور تیاری کے لئے تیز تر کوششوں سے چین نے باقی دنیا کے لئے اعلیٰ معیار کی وسعت کے فروغ کے مستحکم راستے کا انتخاب کیا ہے۔ چین اور باقی دنیا کے درمیان عوامی تبادلوں کی رفتار میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

فانگ نے امید ظاہر کی کہ دونوں ملکوں کے ماہرین اور سکالرزاس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دو طرفہ تعلقات میں مسلسل اضافے کے ذریعے مشترکہ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے اپنے خیالات پیش کریں گے۔

انسٹی ٹیوٹ فار گلوبل سٹریٹجی اینڈ کوآپریشن (آئی جی ایس سی) کے ڈائریکٹر ہوانگ جائے ہو نے اس سمپوزیم کو دو طرفہ تعاون میں نئے مواقع کی تلاش پر توجہ دینے کا موقع قرار دیا۔

سمپوزیم کا 2 نکاتی ایجنڈا تھا۔ایک میں اعلیٰ معیار کی ترقی کے ذریعے چین کی جدیدیت پر توجہ مرکوز کی گئ جبکہ دوسرا نکتہ دو طرفہ تعلقات کے نئے نکتہ آغاز اور معاشی و تجارتی شعبوں میں باہمی مفید تعاون کی تلاش پر مبنی تھا۔

سمپوزیم کا اہتمام شِنہوا نیوز ایجینسی کے ایشیا-بحرالکاہل دفتر اور آئی جی ایس سی نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!