چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کےشہر گوانگ ژو میں انڈرسٹینڈنگ چائنہ کانفرنس 2023 کی افتتاحی تقریب کا منظر۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے جنوبی چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر گوانگ ژو میں منعقدہ انڈرسٹینڈنگ چائنہ کانفرنس 2024کو مبارکباد کا خط بھیجا ہے۔
چینی صدر شی جن پھنگ نے خط میں کہاہے کہ کسی کو چین کو سمجھنے کے لئے جدیدیت کو آگے بڑھانے کی خاطر متعارف کردہ اصلاحات کو مزید مستحکم کرنے کی کوششوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔
چینی صدر نے کہا کہ چین تیز رفتاری سے ایک اعلیٰ معیار کی سوشلسٹ مارکیٹ کی تعمیر کر رہا ہے، ادارہ جاتی کھلے پن کو تیزی سے بڑھا رہا ہے، اعلیٰ معیار کے بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی قوانین کے مطابق کام کرنے کی پہل کر رہا ہے اور فعال طور پر شفاف، مستحکم اور قابل اعتماد ادارہ جاتی ماحول کو فروغ دے رہا ہے۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ چین کی جدیدیت کی کوشش 1.4 ارب لوگوں کی بہتر زندگی کی امنگوں کو پورا کرتی ہے اور یہ عالمی امن اور ترقی میں نئے اور اہم کردار ادا کرے گی۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ دنیا بھر کے ممالک کو نئے خطرات اور چیلنجز کے ساتھ ساتھ ترقی کے نئے مواقع اور امکانات کا بھی سامنا ہے۔
صدر شی نے کہا کہ چین ترقی کے لئے سازگارماحول اور حالات پیدا کرنے، بہت سی مشکلات اور چیلنجز سے نمٹنے، پرامن ترقی اور باہمی مفید تعاون کے لئے دیگر تمام ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے تاکہ انسانیت کے لئے مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کی تعمیر میں ایک نیا باب رقم کیا جاسکے۔
کانفرنس کی میزبانی چائنہ انسٹی ٹیوٹ فار انوویشن اینڈ ڈویلپمنٹ اسٹریٹجی، چائنیز پیپلز انسٹی ٹیوٹ آف فارن افیئرز اور گوانگ ڈونگ صوبائی حکومت نے مشترکہ طور پر کی۔ کانفرنس کا آغاز منگل کے روز گوانگ ژو میں ہوا جس کا موضوع "اصلاحات کو آخر تک لے جانا – چینی جدیدیت اور عالمی ترقی کے لئے نئے مواقع” تھا۔
