صدر شی جن پھنگ نےچین کی جانب سے دنیا بھر کے لوگوں کے بہتر مفاد کے لئے روایتی چینی ادویات کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چینی صدر شی جن پھنگ نے دنیا بھر کے لوگوں کے بہتر مفاد کے لئے روایتی ادویات کو بہتر بنانے کے چین کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
شی جن پھنگ نے بیجنگ میں منگل کو شروع ہونے والی روایتی ادویات عالمی کانفرنس 2024 کے لئے اپنے تہنیتی خط میں کہا ہے کہ طب اور صحت سے متعلق تعاون کو مستحکم کرنے اور صحت کے عالمی چیلنجز سے مشترکہ طور پر نمٹنےکے لئے تمام فریقوں کی جانب سے کوششوں کی ضرورت ہے۔تمام افراد کے لئے صحت پر مبنی عالمی معاشرے کی تعمیر کی بھی ضرورت ہے۔
شی نے کہا کہ چین روایتی ادویات میں باہم سیکھنے کے عمل کو پروان چڑھانے،صحت کے عالمی نظام میں اس کے بہتر انضمام، روایتی ادویات کے کلچر کی تخلیقی جدت پر مبنی تبدیلی اور ترقی کے لئے عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔
روایتی چینی ادویات (ٹی سی ایم) کے حوالے سے شی جن پھنگ نے کہا کہ چین نے ہمیشہ جدید ادویات اور ٹی سی ایم کو یکساں اہمیت دی ہے اورروایتی ادویات کی خصوصی ترقیاتی راہ ہموارکی ہے۔
روایتی ادویات کی عالمی کانفرنس 2024 عالمی ادارہ صحت اور نیشنل ہیلتھ کمیشن سمیت چینی سپانسرزکے اشتراک سے منعقد ہو رہی ہے۔
