منگل, نومبر 4, 2025
پاکستانبیرسٹر عقیل کا دہشت گردی و انتہاء پسندی کے خاتمے کیلئے یکساں...

بیرسٹر عقیل کا دہشت گردی و انتہاء پسندی کے خاتمے کیلئے یکساں تعلیمی نصاب کی ضرورت پر زور

وزیر مملکت قانون بیرسٹر عقیل ملک نے دہشت گردی و انتہاء پسندی کے خاتمے کیلئے یکساں تعلیمی نصاب کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کے ڈرافٹ پر ابھی کوئی کام شروع نہیں ہوا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل نے کہا کہ کہ آرٹیکل 243میں ترمیم کا مقصد معرکہ حق اور آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی کے بعد آرمی چیف کو دیئے گئے فیلڈ مارشل کے عہدے کو آئین میں شامل کرنا اور اسے تحفظ دینا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ 27ویں آئینی ترمیم کے باضابطہ ڈرافٹ پر اب تک کوئی کام شروع نہیں ہوا لیکن وقتا فوقتا اس پر بات چیت ضرور ہوتی رہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئینی عدالتوں کا قیام 26ویں ترمیم کا بھی حصہ تھا اب بھی اس پر بات ہوئی ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی سمیت دیگر اہم مسائل سے آگاہی کیلئے مرکزی تعلیمی نصاب ضروری ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں