چین کے مرکزی بینک، پیپلز بینک آف چائنہ (پی بی او سی) کی عمارت کا بیرونی منظر-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کے مرکزی بینک، پیپلز بینک آف چائنہ (پی بی او سی) نے جمہوریہ کوریا کے مرکزی بینک (آر او کے) کے ساتھ دو طرفہ کرنسی تبادلے کے معاہدے کی تجدید کر دی ہے۔
پی بی او سی کے بیان کے مطابق اس معاہدے کی مالیت 400 ارب یوآن (تقریباً 56.44 ارب امریکی ڈالر) یا 700 کھرب کوریائی وون ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ معاہدہ پانچ سال کے لئے موثر رہے گا اور فریقین کی باہمی رضامندی سے اس کی تجدید کی جا سکتی ہے۔
بیان کے مطابق اس معاہدے کی تجدید سے دونوں ممالک کے درمیان مالیاتی و کرنسی تعاون مزید مضبوط ہوگا۔ دو طرفہ تجارت کو سہولت اور مالیاتی منڈیوں کے استحکام میں مدد ملے گی۔




