منگل, نومبر 4, 2025
انٹرنیشنلاسرائیل کو حماس سے 3 لاشیں موصول، وزیراعظم آفس کی تصدیق

اسرائیل کو حماس سے 3 لاشیں موصول، وزیراعظم آفس کی تصدیق

غزہ شہر کے مشرقی علاقے التفّاح میں ریڈ کراس اور مصری ٹیموں کے ارکان اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں نکالنے میں مصروف ہیں-(شِنہوا)

یروشلم/غزہ(شِنہوا)اسرائیل نے کہا ہے کہ اسے غزہ میں حماس کی جانب سے 3 یرغمالیوں کی لاشیں موصول ہوگئی ہیں جو جنگ بندی معاہدے کے تحت لاشوں کے جاری تبادلے کا حصہ ہے۔

وزیراعظم کے دفتر کے بیان کے مطابق ان لاشوں کو عالمی ریڈ کراس کمیٹی نے غزہ کی پٹی کے اندر اسرائیلی فورسز کے حوالے کیا جنہیں شناخت کے لئے تل ابیب میں واقع قومی فارنزک ادارے منتقل کیا جائے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جب شناخت کا عمل مکمل ہو جائے گا تو اہل خانہ کو باضابطہ طور پر اطلاع دی جائے گی۔

اگر اس کی تصدیق ہو جاتی ہے تو اس کا مطلب ہوگا کہ جنگ بندی کے تحت حماس کی جانب سے اسرائیل کو واپس کئے جانے والے 28 یرغمالیوں میں سے 8 کی لاشیں اب بھی غزہ میں موجود ہیں، جب کہ اس کے بدلے میں اسرائیل نے جنگ میں ہلاک ہونے والے 360 فلسطینی عسکریت پسندوں کی لاشیں واپس کرنا تھیں۔

حماس کی القسام بریگیڈز نے ایک بیان میں کہا کہ یہ لاشیں جنوبی غزہ میں خان یونس کے مشرق میں ایک سرنگ سے برآمد کی گئیں۔ انہوں نے ان میں سے ایک کی شناخت کرنل اساف ہمامی کے طور پر کی جو 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے کے دوران کیبوٹز نیرم کا دفاع کرتے ہوئے مارے گئے تھے۔

ایک الگ بیان میں حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا کہ تبادلے کے عمل کو جاری رکھنے کے لئے لاشوں کی حوالگی تحریک کے پختہ عزم کا حصہ ہے۔ انہوں نے ثالثوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل پر دباؤ ڈالیں تاکہ وہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!