عدالت نے اسلام آباد ٹریفک پولیس اہلکار پر تشدد کرنیوالے مجرم کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
پیر کو اے ٹی سی اسلام آباد میں جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین کی عدالت میں پولیس اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزم عاقب نعیم کو پیش کیا گیا۔
پولیس کی جانب سے ملزم کے 30روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تاہم عدالت نے 14روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر تے ہوئے پولیس کے حوالے کردیا۔




