منگل, نومبر 4, 2025
پاکستان26 نومبر احتجاج کیس، علیمہ خان کے ساتویں بار وارنٹ ناقابل ضمانت...

26 نومبر احتجاج کیس، علیمہ خان کے ساتویں بار وارنٹ ناقابل ضمانت گرفتاری جاری

عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں علیمہ خان کے ساتویں بار ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

پیر کو اے ٹی سی راولپنڈی میں جج امجد علی شاہ نے علیمہ خان کیخلاف 26 نومبراحتجاج کیس پر سماعت کی،7ملزمان اور تین وکلاء عدالت کے روبرو حاضرہوئے۔

دوران سماعت علیمہ خان کی عدم حاضری پر عدالت نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔ 30سے زائد بینکوں نے علیمہ خان کے اکائونٹس منجمد کرنے کی رپورٹ عدالت میں پیش کی جبکہ 5 بینکوں نے علیمہ خان کے اور نمل یونیورسٹی کے ٹرسٹی اکائونٹس منجمد نہ کرنے کی رپورٹ جمع کرائی جس پر عدالت نے 5بینکوں کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

عدالت نے بینکوں کو ٹرسٹی اکائونٹس بھی منجمد کرنے اور علیمہ خان کے ساتویں بار ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا۔

بعد ازاں کیس کی سماعت 6 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!