منگل, نومبر 4, 2025
انٹرنیشنلروسی اور امریکی صدور کی ملاقات کی فوری ضرورت نہیں، کریملن

روسی اور امریکی صدور کی ملاقات کی فوری ضرورت نہیں، کریملن

امریکی ریاست الاسکا کے شہراینکریج میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کی ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کی فائل فوٹو-(شِنہوا)

ماسکو(شِنہوا)کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات جلد منعقد کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

تاس نیوز ایجنسی کے مطابق پیسکوف نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگرچہ ایسی ملاقات کی فوری تیاری ممکن ہے تاہم اس کی فی الحال ضرورت محسوس نہیں کی جا رہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ فی الحال ضرورت اس بات کی ہے کہ مسئلے (یوکرین) کےحل پر نہایت باریک بینی سے کام کیا جائے۔

16 اکتوبر کو صدر پوتن سے ٹیلی فون پر گفتگو کے بعد صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ دونوں رہنما جلد ہی ہنگری کے دارالحکومت بوداپست میں ملاقات کریں گے۔ تاہم 22 اکتوبر کو ٹرمپ نے اعلان کیا کہ انہوں نے یہ ملاقات منسوخ کر دی ہے، یہ کہتے ہوئے کہ ” مجھے یہ ملاقات مناسب نہیں لگی” اور "ایسا محسوس ہوا کہ ہم وہ نتیجہ حاصل نہیں کر پائیں گے جس کی ضرورت ہے۔”

اس سے قبل صدر پوتن نے کہا تھا کہ بوداپست میں ملاقات منسوخ نہیں بلکہ موخر کی گئی ہے اور مزید کہا کہ یہ امریکہ تھا جس نے اس سربراہ اجلاس کی تجویز پیش کی تھی۔

26 اکتوبر کو روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا تھا کہ اعلیٰ سطح پر ذاتی روابط کا مستقبل امریکی فریق پر منحصر ہوگا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں