کراچی میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس ترجمان کے مطابق پہلا واقعہ بلدیہ ٹائون کی نواب کالونی میں پیش آیا جہاں ڈاکوئوں نے مزاحمت پر نوجوان کو گولی مار کردی جس کی شناخت افتخار کے نام سے ہوئی ہے، مقتول موبائل مارکیٹ میں کام کرتا تھا اور 5 بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا، گزشتہ روز دکان پر جانے کے بعد شادی تقریب میں شرکت کیلئے جلدی نکلا تاہم راستے میں ڈاکوئوں نے روکنے کی کوشش کی، فرار ہونے پر ملزمان نے سر پر گولی ماردی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
دوسرا واقعہ یونیورسٹی روڈ پر پی ایس او پمپ کے قریب پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 20سالہ عبداللہ جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام نے متوفی کی نعش ہسپتال منتقل کردی جبکہ پولیس حکام نے دونوں واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔




