غزہ امن معاہدے کے باوجود اسرائیل کی غزہ پر بربریت جاری ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 10اکتوبر کو غزہ امن معاہدے پر دستخط کے باوجود اسرائیلی فوج اب تک 194بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کر چکی ہے۔
تازہ اسرائیلی تازہ حملوں میں مزید ایک فلسطینی شہید ہوگیا ۔حماس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اسرائیل کو غزہ جنگ بندی پر برقرار رہنے کیلئے خاطر خواہ کوششیں نہیں کر رہا ہے۔




