اٹلی، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن روم میں اطالوی نائب وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران مصافحہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)
وینس، اٹلی (شِنہوا) چین اور اٹلی کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی 20 ویں سالگرہ پر چینی اعلیٰ عہدیدار لی شی نے رواں ہفتے اطالوی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں جس کا مقصد اسٹریٹجک تعلقات گہرا کر تے ہوئے ماحول دوست توانائی اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں تعاون کا فروغ ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور سی پی سی کے مرکزی کمیشن برائے نظم و معائنہ کے سیکرٹری لی شی نے اطالوی سینیٹ کی دعوت پر روم کے چار روزہ دورے میں اٹلی کے سینیٹ کے صدر ایگنازیو لا روسا اور نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ انتونیو تجانی سے ملاقاتیں کی۔
ملاقاتوں کے دوران لی نے چین ۔ اٹلی پائیدار تعلقات پر روشنی ڈالی اور فریقین پر زور دیا کہ وہ جولائی میں چینی صدر شی جن پھنگ اور اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی کے درمیان طے شدہ اتفاق رائے کو آگے بڑھائیں۔
لی نے "چین۔ اٹلی لائحہ عمل ” سے تعاون پر زور دیا جس کا مقصد ماحول دوست توانائی ، ڈیجیٹل معیشت اور مصنوعی ذہانت جیسے موجودہ اور ابھرتے شعبوں میں سیاسی اعتماد اور تعاون بڑھانا ہے۔
انہوں نے چین ۔ اٹلی تعلقات کے پیشرفت کے لئے اقوام متحدہ اور گروپ آف 20 (جی 20) جیسے کثیر جہتی اداروں میں عوامی تبادلوں اور کثیرجہتی تعاون بڑھانے کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔
ملاقات کے دوران اٹلی کے سینیٹ کے صدر لا روسا نے اٹلی۔ چین تاریخی دوستی پر بات چیت کی اور پارٹی کی ترقی سے متعلق سی پی سی کی کامیابیوں اور چین کی جدیدیت کی سراہا ۔
انہوں نے قانون ساز اداروں اور سیاسی جماعتوں کے درمیان تبادلوں کو بڑھانے پر اٹلی کی آمادگی کا اعادہ کیا۔
اٹلی کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ انتونیو تجانی نے ملاقات کے دوران ایک اہم اقتصادی شراکت دار کی حیثیت سے چین کے کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اٹلی چین کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تبادلے مضبوط بنانے کی امید رکھتا ہے تاکہ متوازن اور باہمی فائدہ مند تعلقات کو فروغ ملے ۔
انہوں نے اٹلی کی کھلی معاشی پالیسیوں اور یورپ۔ چین تجارتی تنازعات مذاکرات سے حل کرنے میں فعال طریقے سے کام کرنے کا عزم دہرایا۔
