اتوار, جولائی 27, 2025
شِنہوا پاکستان سروسکینیا میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کے لئے 100 چینی الیکٹرک...

کینیا میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کے لئے 100 چینی الیکٹرک گاڑیاں متعارف

ہیڈ لائن:

کینیا میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کے لئے 100 چینی الیکٹرک گاڑیاں متعارف

جھلکیاں:

کینیا کی حکومت ملک میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو فروغ دینے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں چینی ساختہ الیکٹرک گاڑیاں متعارف کرائی گئی ہیں۔ آئیے اس بارے میں تفصیل جانتے ہیں اس ویڈیو میں۔

شاٹ لسٹ:

1۔ افتتاحی تقریب کے مختلف مناظر

2۔ ساؤنڈ بائٹ (انگریزی): ایڈن ڈولے، کابینہ سیکرٹری، وزارت موسمیات، ماحولیاتی تبدیلی اور جنگلات

3۔ چینی الیکٹرک گاڑیوں کے مختلف مناظر

تفصیلی خبر:

کینیا نے بدھ کے روز ملک میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو فروغ دینے کے لئے 100 چینی الیکٹرک ٹیکسی گاڑیاں متعارف کرائی ہیں۔

کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں وزارت موسمیات، ماحولیاتی تبدیلی اور جنگلات کے کابینہ سیکرٹری ایڈن ڈولے نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ الیکٹرک گاڑیاں ٹیکسی ڈرائیوروں کو کرائے پر دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ مقامی سطح پر ٹرانسپورٹ  کے شعبے میں ایک اہم انقلابی قدم ہے۔

ساؤنڈ بائٹ (انگریزی): ایڈن ڈولے، کابینہ سیکرٹری، وزارت موسمیات، ماحولیاتی تبدیلی اور جنگلات

100 الیکٹرک گاڑیوں کا متعارف کرایا جانا ماحولیاتی حکمت عملی کے تحت ٹرانسپورٹ کے شعبے میں تبدیلی کے حوالے سے کینیا اور صدر روٹو کے عزم کو واضح کرتا ہے۔ جدید الیکٹرک گاڑیاں ویژن 2030 اور ہمارے قومی ماحولیاتی لائحہ عمل کے تحت کاربن کے کم  اخراج میں مدد دیں گی۔ یہ اقدام ،ماحولیاتی تبدیلی کے لئے مضبوط مستقبل کی طرف اشارہ ہے۔

کینیا کی توانائی اور پٹرولیم ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق افریقہ کے اس مشرقی ملک میں اس وقت تقریباً 5 ہزار الیکٹرک گاڑیاں موجود ہیں۔ ان میں دو اور تین پہیوں پر چلنے والی گاڑیوں کے علاوہ مسافر اور تجارتی گاڑیاں بھی شامل ہیں۔

 کینیا کی موجا ای وی کمپنی  جو نیٹا الیکٹرک گاڑیوں کے ڈسٹری بیوٹر ہے اس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وانگ آئی پنگ نے یہ الیکٹرک گاڑیاں تقسیم کیں۔ انہوں نے اس موقع پر صاف نقل وحمل کے متبادل کی ضرورت پر زور دیا۔ وانگ نے اس بات کی نشاندہی کی کہ نیٹا  الیکٹرک کاریں ملک کے ماحولیاتی چیلنج کو کم کرنے میں مدد دیں گی۔ ان کے ذریعے نقصان دہ گیسز کے اخراج میں نمایاں کمی بھی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں کی طرف منتقلی کا عمل اب تیز ہو گا۔

موجا ای وی کمپنی کے مطابق وہ کاربن کے اخراج میں کمی کا عزم رکھتی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ پائیدار نقل و حمل کو فروغ دیا جائے۔ نیٹا وی ماڈل خاص طور پر ٹیکسی ڈرائیورزکے لئے ہے۔ یہ گاڑی مکمل چارج ہونے پر 380 کلومیٹر تک سفر طے کر سکتی ہے۔

نیروبی سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!