اتوار, جولائی 27, 2025
شِنہوا پاکستان سروستنزانیہ کی شہد تیار کرنے والی کمپنی چین کی مارکیٹ تک رسائی...

تنزانیہ کی شہد تیار کرنے والی کمپنی چین کی مارکیٹ تک رسائی کے لئے تیار

ہیڈ لائن:

تنزانیہ کی شہد تیار کرنے والی کمپنی  چین کی  مارکیٹ تک رسائی کے لئے تیار

جھلکیاں:

تنزانیہ کی شہد تیار کرنے والی کمپنی نے چین کی  منڈی تک رسائی حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ اس سلسلے میں 5 نومبر سے شنگھائی میں شروع ہونے والی بین الاقوامی درآمدی نمائش میں شرکت کرے گی۔ کمپنی نے چین کا انتخاب کیوں  کیا؟ کمپنی کے پروڈکشن منیجر کامرس اینڈ ڈویلپمنٹ اس حوالے سے تفصیل بتا رہے ہیں۔

شاٹ لسٹ:

1۔ شہد تیار کرنے والی کمپنی کے مختلف مناظر

2۔ ساؤنڈ بائٹ (انگریزی): جیکسن پونیلا، پروڈکشن منیجر کامرس اینڈ ڈویلپمنٹ، تنزانیہ فیوچر انٹرپرائزز کمپنی لمیٹڈ

تفصیلی خبر:

تنزانیہ کے شہر گوبا میں واقع شہد تیار کرنے والی کمپنی چین کی بین الاقوامی درآمدی نمائش (سی آئی آئی ای) کے 7 ویں ایڈیشن کے لئے حتمی تیاریوں میں مصروف ہے۔ یہ نمائش 5 سے 10 نومبر تک شنگھائی میں ہو رہی ہے۔

کمپنی اس سال ہونے والی اس نمائش میں شرکت کرنے والے تنزانیہ کے 34 نمائش کنندگان میں شامل ہے۔ مختلف کمپنیاں اس نمائش میں شہد، زرعی پیداوار، ٹیکسٹائل، معدنیات، دستکاری اور صنعتی اشیاء سمیت اپنی مختلف مصنوعات کو متعارف کرائیں  گی۔

ساؤنڈ بائٹ (انگریزی): جیکسن پونیلا، پروڈکشن منیجر کامرس اینڈ ڈویلپمنٹ، تنزانیہ فیوچر انٹرپرائزز کمپنی لمیٹڈ

"یہ ہمارے لئے پہلا موقع ہے کہ ہم چین کی بین الاقوامی درآمدی نمائش میں شرکت کر رہے ہیں۔ ہمیں لگتا ہے کہ ہماری کمپنی کو مختلف صارفین سے ملنے کا ایک نادر موقع ملے گا۔ ہماری کمپنی یہ بھی جاننے کی کوشش کرے گی کہ دوسری کمپنیاں کس طریقے سے کام کر رہی ہیں۔ یہ نمائش ہمیں بہت کچھ سیکھنے اور مارکیٹ میں داخل ہونے میں مدد کرے گی۔ ہمارا منصوبہ ہے کہ ہم اپنی مصنوعات کی برآمد پر توجہ دیں۔ جن ممالک کو ہم نے اس حوالے سے ہدف مقرر کیا ہے ان میں چین بھی شامل ہے۔”

دارالسلام، تنزانیہ سے نمائدہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!