نائجیریا ، دارالحکومت ابوجا میں نائجیریا کی مسلح افواج کے یادگاری دن کے موقع پر منعقدہ ایک تقر یب میں نا ئجیرین فوجی شریک ہیں۔(شِنہوا)
ابوجا (شِنہوا) نائجیریا کی فوج نے گزشتہ ہفتے ملک بھر میں انسداد دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں کے دوران 187 سے زائد مشتبہ دہشت گردوں کو ہلاک اور 262 کو گرفتار کرلیا۔
نائجیریا کی فوج کے ترجمان ایڈورڈ بوبا نے دارالحکومت ابوجا میں شِنہوا کو بھیجے گئے ایک بیان میں کہا کہ 23 اکتوبر سے 29 اکتوبر کے درمیان مجموعی طور پر 19 مشتبہ دہشت گردوں نے آپریشن کے دوران فوجیوں کے سامنے ہتھیار ڈالے۔
بوبا نے کہا کہ فوج نے اپنی انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں "بڑی کامیابی” حاصل کی ہے۔ اس عرصے میں ہابو ڈوگو نام سے معروف ایک بدنام دہشت گرد ابوبکر ابراہیم کو شمال مغربی ریاست سوکوٹو کے ایک گاؤں سے گرفتار کیا گیا تھا۔
فوجی ترجمان نے مزید کہا کہ ملک میں "انتہائی مطلوب” دہشت گردی کے سرغنہ میں سے ایک ہابو ڈوگو سرحد پار دہشت گرد کارروائیوں کی وجہ سے نائجیریا اور ہمسایہ ملک نائجر دونوں کی سکیورٹی ایجنسیوں کو مطلوب تھا۔
