اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانرائے ونڈ تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ پر امن طور پر اختتام...

رائے ونڈ تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ پر امن طور پر اختتام پذیر

رائے ونڈ تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ پر امن طور پر اختتام پذیر ہوگیا۔ لاہور پولیس کی موثرحکمت عملی سے رائیونڈ تبلیغی اجتماع کے پہلے مرحلے کے موقع پر شرکا کو بہترین سکیورٹی فراہم کی گئی۔

سی سی پی او لاہور نے کہاکہ لاہور پولیس کے تمام یونٹس نے بہترین کوارڈذنیشن اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا، ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کیلئے مربوط ٹریفک پلان تشکیل دیا گیا، ڈولفن سکواڈاورپولیس رسپانس یونٹ کی ٹیموں نے موثر پٹرولنگ سے شرکا کی سکیورٹی کو یقینی بنایا۔

انہوں نے کہا ڈیوٹی پر تعینات افسران وجوانوں نے الرٹ ہو کر ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیئے۔ بلال صدیق کمیانہ نے بتایاکہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ کے کیمروں کے ذریعے تمام سرگرمیوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی گئی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!