اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانخیبر پختونخوا، دو ماہ کے دوران فتنہ الخوارج کے حملوں میں 92...

خیبر پختونخوا، دو ماہ کے دوران فتنہ الخوارج کے حملوں میں 92 افراد شہید

خیبر پختونخوا میں دو ماہ کے دوران فتنہ الخوارج کے حملوں میں پولیس،سیکیورٹی فورسز اہلکار اور عام شہریوں سمیت 92 افراد شہید ہوگئے۔ پولیس کی جانب سے فتنہ الخوارج کی دہشت گردی کے حوالے سے یکم سمتبر تا تیس اکتوبر تک کی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔

جس کے مطابق کالعدم تنظیموں کے حملوں میں پولیس کے 31 جوان وافسران  شہید اور 48 زخمی ہوئے،ایف سی کے 30 جوان شہید اور 27 زخمی ہوئے جبکہ۔سیکیورٹی فورسز کے 16 افسران و جوان شہید اور 54 زخمی ہوئے۔ فتنہ الخوارج کے حملوں میں 12 شہری شہید اور 50 زخمی ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ 13 جوان بنوں میں شہید ہوئے، شمالی وزیر ستان میں 12،لکی مروت اور کرک میں 9، 9،خیبر میں 8، اور ٹانک میں 5،باجوڑ میں 3،سوات اور کرم میں ایک ایک اہلکار شہید ہوا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!