اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانآسٹریلیا کو شکست دیکر پاکستان ہانگ کانگ سکسز کے فائنل میں پہنچ...

آسٹریلیا کو شکست دیکر پاکستان ہانگ کانگ سکسز کے فائنل میں پہنچ گیا

ہانگ کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا۔

ہانگ کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 4 وکٹ سے شکست دی۔ پاکستان نے 180 رنز کا ہدت ایک گیند قبل دو وکٹ پر حاصل کرلیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے ڈین کرسٹیان 42 اور سیم ہیزلیٹ 26 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جب کہ جیک ووڈ 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سےفہیم اشرف نے ایک وکٹ لی۔

پاکستان کی جانب سے عامر یامین 24  اور  فہیم اشرف 19 رنزبنا کر ناقابل شکست رہے۔محمد اخلاق  اور  آصف علی نے 32 ،32  رنز اسکور کیے۔ ہانگ کانگ سپرسکسز کا فائنل پاکستان  اور سری لنکا کےدرمیان کھیلا جائےگا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!