اتوار, اکتوبر 5, 2025
پاکستاندستیاب وسائل کا درست استعمال پائیدار ترقی کا ضامن ہے، میر سرفراز...

دستیاب وسائل کا درست استعمال پائیدار ترقی کا ضامن ہے، میر سرفراز بگٹی

وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دستیاب وسائل کا درست استعمال پائیدار ترقی کا ضامن ہے ،گلے شکوے کا حل ریاست کیخلاف بندوق اٹھانا نہیں، اساتذہ تحقیق، وضاحت کے ذریعے طلبہ کو درست سمت دکھائیں، نئی نسل کی رہنمائی کریں۔

جاری بیان کے مطابق جمعہ کو وزیراعلی بلوچستان سے مختلف جامعات کے فیکلٹی ہیڈز اور ممبران نے ملاقات کی جس میں میڈیا کے کردار، حقائق کی تصدیق، سماجی اقدار اور باہمی معاشرتی ذمہ داریوں پر تبادلہ خیال کیا گی۔

وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ ماضی میں موثر ایڈیٹوریل چیک کے باعث خبر کی تصدیق اور اجرا کا عمل مضبوط اور معتبر رہا لیکن آج سوشل میڈیا کے دور میں سچ اور جھوٹ کے درمیان محض ایک باریک لکیر باقی رہ گئی ہے جس نے معاشرتی رویوں پر گہرے اثرات ڈالے ہیں۔ انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ تحقیق اور وضاحت کے ذریعے طلبہ کو درست سمت دکھائیں اور نئی نسل کی رہنمائی کریں۔

انہوں نے کہا کہ اساتذہ پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ریاست اور نوجوانوں کے درمیان خلیج کو کم کریں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں گورننس کی بہتری کیلئے اصلاحات متعارف کرائی گئی ہیں ،صوبے میں 16ہزار کنٹریکٹ اساتذہ بھرتی کرکے 3200بند سکول دوبارہ فعال کر دیئے گئے ہیں اسی طرح مند میں پہلی مرتبہ ڈاکٹر تعینات کیا گیا ہے جبکہ بیکٹر کے سرکاری ہسپتال میں پہلے بچے کی پیدائش حکومت کی صحت عامہ کی کاوشوں کا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ سردی میں ٹھرٹھے اور گرمی میں جھلستے عام بلوچستانی کو سہولتیں دینے کیلئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گورننس کو درست کرکے دستیاب وسائل کا منصفانہ استعمال ناگزیر ہے ،مقصد کیلئے صوبائی حکومت پوری تندہی سے کام کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلے شکوے کا حل ریاست کے خلاف بندوق اٹھانا نہیں ہے، یہ وطن ہم سب کا ہے اور سب نے اس وطن کیلئے قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دستیاب وسائل کا درست استعمال پائیدار ترقی کا ضامن ہے صوبے کی ترقی کیلئے ہر فرد کو کردارادا کرنا ہوگا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!