چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ میں واقع گوانگ ژو بائی یون بین الاقوامی ہوائی اڈے سے چائنہ سدرن ایئرلائنز کا ایک سی 919 مسافر طیارہ اڑان بھر رہا ہے۔(شِنہوا)
شین زین(شِنہوا)شین زین اور میکسیکو سٹی کے درمیان گزشتہ ایک سال سے زائد عرصے سے جاری براہ راست مسافر پرواز نے 21 ستمبر تک 348 دوطرفہ پروازیں مکمل کرلی ہیں اور 50 ہزار سے زیادہ مسافر دورے ریکارڈ کئے ہیں۔
چائنہ سدرن ایئر لائنز کی شین زین برانچ کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق شین زین سے میکسیکو سٹی جانے والی 14 ہزار کلومیٹر سے زائد طویل یہ پرواز اس وقت چین کی سول ایوی ایشن کی صنعت میں چلایا جانے والا سب سے طویل نان سٹاپ بین الاقوامی روٹ ہے جبکہ واپسی کی پرواز میں میکسیکو کے شہر تیجوانا میں ایک سٹاپ شامل ہوتا ہے۔
برانچ کے مطابق 50 ہزار مسافر دوروں میں سے 27 ہزار مسافر وں نے شین زین سے میکسیکو سٹی کے دورے کئے اور 23 ہزار واپسی کے دورے کئے گئے۔ اس روٹ کے ذریعے ایک ہزار 700 ٹن کارگو کی نقل و حمل کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔
یہ روٹ 11 مئی 2024 کو شروع کیا گیا تھا اور یہ ایئربس اے 350 طیارے کے ذریعے ہفتے میں 3 آمد ورفت پروازوں کے ساتھ خدمات انجام دے رہا ہے۔
چائنہ سدرن ایئر لائنز شین زین برانچ کے جنرل منیجر یوآن جن تاؤ نے کہا کہ یہ فضائی روٹ چینی کاروباری اداروں کو میکسیکو کی مارکیٹ کو تلاش کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
