منگولیا کے شہر اولان باتور کےضلع نالیخ میں شہری شجر کاری مہم کے دوران پودےلگارہے ہیں-(شِنہوا)
اولان باتور(شِنہوا)منگولیا نے 2021 میں اپنی قومی شجرکاری مہم کے آغاز سے اب تک ملک بھر میں مجموعی طور پر 11 کروڑ 46 لاکھ درخت لگائے ہیں۔
منگولیا کی حکومت کے محکمہ جنگلات کے مطابق 2030 تک کم از کم ایک ارب درخت لگانے کی قومی مہم کا آغاز اکتوبر 2021 میں اس وقت ہوا جب منگولیا کے صدر اوخنا خریلسکھ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ان کا ملک صحرا اور موسمیاتی تبدیلی کے خلاف کام کرے گا۔
ماحولیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ منگولیا ان ممالک میں شامل ہے جو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں۔ اس کی جغرافیائی محل وقوع کی وجہ سے عالمی ماحولیاتی تبدیلی سے منسلک قدرتی آفات ہرسال بڑھتی جا رہی ہیں، جن میں جنگلات اور میدانوں میں لگنے والی آگ، صحرا، زمین کی زرخیزی میں کمی اور پیلے گرد و غبار کے طوفان شامل ہیں۔
ماحولیاتی تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت کے مطابق منگولیا کے صرف 7.9 فیصد رقبے پر جنگلات ہیں جبکہ ملک کی تقریباً 77 فیصد زمین صحرائی اثرات اور زمین کی زرخیزی میں کمی سے متاثر ہے۔
