ڈیزائن کے لئے جدت اور تحریکیں زندگی کے ہر پہلو میں ملتی ہیں اور یہ قومیت، ثقافت اور استعمال کی سرحدوں سے کہیں آگےہیں۔ ان خیالات کا اظہار مختلف ڈیزائنرز اور ماہرین نے اتوار کے روز شنگھائی میں ختم ہونے والی ورلڈ ڈیزائن سٹیز کانفرنس (ڈبلیو ڈی سی سی) 2025 میں کیا ہے۔
رواں برس کی کانفرنس شنگھائی کو یونیسکو سٹی آف ڈیزائن قرار دئیے جانے کی 15ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہوئی ہے۔کانفرنس میں دنیا بھر سے تقریباً 500 نمائش کنندگان شریک ہوئے جنہوں نے اپنی جدید ترین مصنوعات اور تخلیقی تصورات پیش کئے ہیں۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): دوونگ بچ ہانہ، پروگرام اسپیشلسٹ، سربراہ ثقافتی یونٹ، یونیسکو ریجنل آفس برائے مشرقی ایشیا
"ثقافتی تبادلہ ہمیشہ نئے خیالات اور جدتیں بانٹنے کا ایک بہترین ذریعہ رہا ہے۔ چین واقعی بڑی کاوشیں کر رہا ہے۔ وہ ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرنا چاہتا ہے جہاں کئی شہروں اور ممالک کے لوگ آ کر نہ صرف چینی تجربات سے سیکھ سکیں بلکہ اپنے تجربات بھی شیئر کریں۔ میں نے آج چند شہروں کے نمائندوں سے بات کی ہے جو یہاں موجود ہیں۔ ہم سب نے ابھی دیگر شہروں سےمبارکباد کے پیغامات بھی سنے۔ وہ پہلے ہی اس پلیٹ فارم کو سراہ رہے ہیں جو شنگھائی فراہم کر رہا ہے۔”
ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): الیساندرو راپینیزے، میئر کومو، اٹلی
"مجھے لگتا ہے کہ میں بالکل درست جگہ پر ہوں۔ میں واقعی سمجھتا ہوں کہ شنگھائی ایک بہت بڑا کام کر رہا ہے جو پوری دنیا کے لئے نہایت مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ دراصل کومو نے تاریخی طور پر بہت پہلے چین کے ساتھ شراکت داری شروع کی تھی۔ ریشم، ٹیکسٹائل اور کپڑوں کے شعبے میں ہم مل کر کام کر رہے ہیں۔ ظاہر ہے کہ چین ایک بڑا ملک ہے۔اسی لئےمیں یہاں آیا ہوں تاکہ ڈیزائن کے میدان میں ہم سب مل کر دنیا کے لئے سرمایہ کاری کر سکیں۔”
ڈبلیو ڈی سی سی 2025 شنگھائی کی میونسپل حکومت اور اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی ادارے (یونیسکو) کے تعاون سے منعقد کی گئی ہے۔ شنگھائی اور بیرونِ ملک دو بڑی نمائشیں، 100 شرکا کا ایک بین الاقوامی ڈیزائن فورم اور تخلیقی شہروں کے ڈیزائن پر منعقدہ دو موضوعاتی فورمز بھی کانفرنس کا حصہ تھے۔
شنگھائی، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن اسکرین:
شنگھائی میں ورلڈ ڈیزائن سٹیز کانفرنس 2025 اختتام پذیر
ڈبلیو ڈی سی سی میں دنیا بھر سے 500 نمائش کنندگان شریک ہوئے
کانفرنس میں نئے ڈیزائن اور تخلیقی خیالات پیش کئےگئے
تخلیقی شہروں کے ڈیزائن پر دو خصوصی فورمز منعقد ہوئے
کانفرنس شنگھائی کےیونیسکو سٹی آف ڈیزائن قرار پانے کی 15ویں سالگرہ پر ہوئی
شرکا نے ثقافتی تبادلوں کو ڈیزائن میں جدت کے لئے ناگزیر قرار دیا
مقررین کے مطابق چینی پلیٹ فارمز عالمی تعاون کی مضبوطی کا ذریعہ ہیں
کومو اور چین نے طویل عرصہ قبل تاریخی شراکت داری بھی کی
