پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرہ 27 اضلاع سے 81ہزار 510متاثرین کا ریکارڈ جمع کرلیا۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 1857سروے ٹیموں نے مختلف اضلاع میں 56207کسانوں سے فصلوں کے نقصانات بارے جانچ پڑتال کی، اب تک 53985 ایکڑ سیلاب متاثرہ اراضی کی نشاندہی کی گئی ہے، سیلاب متاثرہ 24246 مکانات کا ڈیٹا جمع، مویشیوں سے محروم ہونیوالے 1057 افراد سے بھی تفصیلات لی گئیں، سروے کے مطابق سیلاب سے 3945 مویشی ہلاک ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر سروے میں پیش رفت کا جائزہ لیا جارہا ہے، اربن یونٹ، ریونیو، محکمہ زراعت، لائیو سٹاک اور پاک فوج کے نمائندے گھر گھر جا کر سروے کر رہے ہیں۔
