کراچی پولیس نے مقابلے کے بعد ڈکیتی و کار لفٹنگ میں ملوث ڈکیت گروہ 5 زخمیوں سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کام کے مطابق ملیر پولیس گشت پر موجود تھی کہ اسے دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ کر دی جوابی کاروائی میں 5 ملزمان زخمی ہوگئے جن سمیت پولیس نے 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 3ریپیٹر، 4عدد 30بور پستول، ایک کرولا کار، ایک موٹرسائیکل، متعدد موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق گروہ کے دیگر ساتھیوںکی تلاش کیلئے چھاپے جاری ہیں۔
