اتوار, اکتوبر 5, 2025
پاکستانوزیراعظم کا 7 خوارج جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج...

وزیراعظم کا 7 خوارج جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

وزیراعظم شہباز شریف نے شیرانی میں فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ نہتے اور معصوم شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والے دہشتگردوں کو شکست فاش دی گئی ہے، حکومت اور سیکیورٹی ادارے ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں اور اس سلسلے میں ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے کے خواہشمند عناصر کو ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گ، وزیراعظم نے دہشت گردی کی عفریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے قومی عزم کا اعادہ کیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!