بیجنگ: چین کے سرکاری اداروں (ایس او ایز) کی آمدنی میں رواں سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران گزشتہ سال کے مقابلے میں 1.4 فیصد اضافہ ہوا۔
وزارت خزانہ کے مطابق اس مدت کے دوران ایس او ایز کی مشترکہ آمدنی تقریباً 538کھرب 10ارب یوآن(تقریباً 75کھرب 60ارب ڈالر)ریکارڈ کی گئی۔
اعداد و شمار کے مطابق ایک سال پہلے کی اسی مدت کے مقابلے میں مشترکہ منافع 2.1 فیصد کم ہوکر تقریباً28کھرب 80ارب یوآن رہا۔وزارت خزانہ کے مطابق ایس او ایز کے اگست کے آخر تک قرض اور اثاثوں کا تناسب 64.9 فیصد تھا۔
