بیروت: لبنان کے دارالحکومت بیروت کے وسطی علاقے میں ایک عمارت پر اسرائیلی فضائی حملے میں 9 افراد جاں بحق اور 14 دیگر زخمی ہو گئے۔
لبنانی ٹی وی چینل الجدید کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کی صبح پارلیمنٹ کے قریب الباشورہ کے علاقے میں حزب اللہ سے وابستہ ہیلتھ اتھارٹی سنٹر پراسرائیل نے فضائی حملہ کیا۔ ٹی وی فوٹیج میں بڑے پیمانے پر آگ لگنے کے بعد عمارت سے سیاہ دھواں اٹھتا ہوا دکھایا گیا ہے۔
فضائی حملے سے قریبی مکانات اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، فضائی حملے کے بعد ایمبولینسز اور سول ڈیفنس کی ٹیمیں آگ بجھانے اور زخمیوں کو اسپتال میں منتقل کرنے کے لیے جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ فضائی حملے سے علاقے کے رہائشی اپنے گھر چھوڑ کر محفوظ علاقوں میں پناہ لینے پر مجبورہوگئے۔
