اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں ریلوے مسافر دوروں کا نیا ریکارڈ قائم

چین میں ریلوے مسافر دوروں کا نیا ریکارڈ قائم

بیجنگ: چین میں قومی تعطیلات کے پہلے روز ریلوے کے ذریعے 2 کروڑ 14 لاکھ 50 سفری دورے ہوئے۔

چائنا اسٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق یہ ریلوے سے ایک دن میں سفر کرنے والوں کی نئی ریکارڈ تعداد ہے۔ قومی تعطیلات کے دوسرے روز یہ تعداد کم ہوکر 1 کروڑ 82 لاکھ  ہونے کی توقع ہے۔

ریلوے نیٹ ورک کے ذریعے 29 ستمبر سے 8 اکتوبر تک 10 روزہ تعطیلات کے دوران 17 کروڑ 50 لاکھ مسافر دورے متوقع ہیں ۔ سیاحت ، خاندانوں کے دوبارہ ملاپ اور طلباء کے دورے سفر میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں۔

ریلوے نیٹ ورک اب چین کے شہری علاقوں کے ایک بڑے حصے کو خدمات مہیا کررہا ہے جو 2 لاکھ سے زائد آبادی والے 99 فیصد شہروں کا احاطہ کرتا ہے جبکہ تیزرفتار ریلوے 5 لاکھ سے زائد آبادی کے 96 فیصد شہروں کو خدمات مہیا کرتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!