بیروت: اسرائیل نے عالمی دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے بیروت پر پھر فضائی حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 6 شہری شہید،46 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ اور عالمی دباؤ مسترد ہوتے ہوئے لبنانی دارالحکومت بیروت پر پھر فضائی حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 6 شہری شہید جبکہ 46 زخمی ہوگئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے بیروت کے مرکزی علاقے میں پارلیمنٹ سے کچھ میٹر فاصلے پر عمارت پر فضائی حملہ کیاجس سے شہر دھماکوں سے گونج اٹھا اور کئی عمارتیں ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئیں۔ رپورٹ کے مطابق رات گئے بھی بیروت کے جنوبی علاقے دحیہ میں 3زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ نشانہ بنائی گئی عمارت میں حزب اللہ سے منسلک طبی مرکز قائم تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں اسرائیلی حملوں میں 46 لبنانی شہید اور 85 زخمی ہوچکے ہیں۔
