جمعرات, ستمبر 4, 2025
تازہ ترینالیسٹر کک اور مائیکل وان نے ٹیسٹ کرکٹ کے قوانین میں تبدیلیوں...

الیسٹر کک اور مائیکل وان نے ٹیسٹ کرکٹ کے قوانین میں تبدیلیوں کی تجویز دیدی

لندن: انگلینڈ کے سابق کپتان الیسٹر کک اور مائیکل وان نے ٹیسٹ کرکٹ کے قوانین میں تبدیلیوں کی تجویز د یدی ۔ اس حوالے سے سابق کپتان مائیکل وان نے متبادل کھلاڑی کے قانون کو تبدیل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑی تبدیل کرنے کا قانون صرف کنکشن کی حد تک نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہو سکتا آپ انجری کی وجہ سے گراونڈ میں نہ رہیں اور جب بیٹنگ ہو آپ کریز پر ہوں۔ مائیکل وان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے حالیہ سیریز میں بھارت کے رشبھ پنت کی مثال دی جا سکتی ہے، کنکشن میں اگر آپ ایک جیسا متبادل لے سکتے ہیں تو پھر دوسری انجریز میں کیوں نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دیگر کھیلوں میں ایسا متبادل ہوتا ہے تو پھر کرکٹ میں کیوں نہیں، ٹیسٹ کرکٹ میں متبادل کھلاڑیوں کی اجازت ضرورت ہے۔ کھلاڑیوں کی انجری کے حوالے سے ایک انڈی پینڈنٹ ڈاکٹر کی موجودگی ضروری ہے۔

دوسری جانب الیسٹر کک نے کہا ہے کہ نیا بال کسی بھی وقت لینے کی اجازت ہونی چاہیے، 160 اوورز کے درمیان بولنگ سائیڈ چاہے تو نیا بال 30 اوورز کے بعد لے لے۔

سابق کپتان نے کہا کہ نئی بال کی وجہ سے 20 وکٹیں لینے کا زیادہ موقع مل سکتا ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!