جمعرات, ستمبر 4, 2025
تازہ ترینپاکستان ہاکی ٹیم کو ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرنے کا ایک اور موقع...

پاکستان ہاکی ٹیم کو ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرنے کا ایک اور موقع ملے گا

لاہور: ایشیا کپ میں عدم شرکت کے باوجود پاکستان ہاکی ٹیم کو ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرنے کا ایک اور موقع ملے گا۔

ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان کو ایک اورآپشن کی یقین دہانی کرادی ہے۔ قوانین کے مطابق ایشیا کپ کی ایک ٹیم ورلڈکپ کے لیے براہ راست کوالیفائی کرے گی، دوسری پانچ ٹیموں کو فروری میں ہونے والے ورلڈکپ کوالیفائنگ رانڈ میں رسائی ملے گی۔

اب اس میں چھٹی ٹیم کے طور پر پاکستان کو بھی شامل کرلیا گیا ہے تاہم پاکستان کو ایشیا کپ میں پانچویں نمبر پر آنے والی ٹیم کے ساتھ تین میچز کی سیریز کھیلنا ہوگی جس میں کامیابی پاکستان کو فروری میں ایف آئی ایچ کے ورلڈکپ کوالیفائنگ راونڈ تک رسائی دے گی۔ اس حوالے سے باقاعدہ اعلان ایشیا کپ کے خاتمے پر متوقع ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!