جمعرات, ستمبر 4, 2025
پاکستانپنجاب، 5ستمبر تک شدید بارشیں متوقع، دریائوں میں سیلاب کی شدت میں...

پنجاب، 5ستمبر تک شدید بارشیں متوقع، دریائوں میں سیلاب کی شدت میں اضافے کا الرٹ جاری

لاہور: پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے کے مختلف اضلاع میں 5ستمبر تک بارشوں کا امکان ظاہر کرتے ہوئے دریائوں میں سیلاب کی شدت میں اضافے کا الرٹ جاری کردیا۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق دریائے چناب میں مرالہ ہیڈ ورکس میں پانی کی سطح 4لاکھ 68ہزار کیوسک تک جا پہنچی جبکہ خانکی ہیڈ ورکس میں پانی 339470کیوسک اور قادر آباد ہیڈ ورکس میں پانی 232450کیوسک پہنچ گیا، اسی طرح چنیوٹ پل پر پانی کی سطح 108343کیوسک وار تریموں ہیڈ ورکس میں 355744کیوسک ہے۔

دریائے راوی میں جسر کے مقام پر پانی 71010کیوسک، سائفن پر 54190کیوسک، شاہدرہ کے مقام پر 53630کیوسک، بلوکی ہیڈ ورکس پر 117655کیوسک اور سدھنائی ہیڈ ورکس پر 193470کیوسک تک پہنچ گیا ہے ۔

دریائے ستلج میں جی ایس والا پر پانی 269501کیوسک، سلیمانکی ہیڈ ورکس پر 122736کیوسک، اسلام ہیڈ ورکس پر 95727کیوسک اور پنجند ہیڈ ورکس پر 182107کیوسک تک پہنچ گیا۔

حکام کے مطابق جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج، سول انتظامیہ و دیگر اداروں کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!