ہفتہ, ستمبر 6, 2025
پاکستانبی این پی جلسے میں دھماکہ، وزیراعظم کی شدید مذمت

بی این پی جلسے میں دھماکہ، وزیراعظم کی شدید مذمت

بیجنگ/کوئٹہ: وزیراعظم شہباز شریف نے کوئٹہ میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے جلسے پر دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی جلسے پر حملہ بلوچستان میں دہشت گردوں کی انتشار پھیلانے کی گھنائونی سازش ہے۔

جاری بیان میں وزیراعظم نے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعاء کی۔ وزیراعظم نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد بلوچستان کے امن و ترقی کے دشمن ہیں، سیاسی جلسے پر حملہ صوبے میں دہشتگردوں کی انتشار پھیلانے کی گھنائونی سازش ہے۔

انہوں نے دہشتگردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک اس کیخلاف جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں ملوث افراد کی جلد نشاندہی کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوائے جائیگی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!