ہفتہ, ستمبر 6, 2025
پاکستانافغانستان زلزلہ، علی امین کی مریضوں کو خیبرپختونخوا میں علاج فراہمی کی...

افغانستان زلزلہ، علی امین کی مریضوں کو خیبرپختونخوا میں علاج فراہمی کی پیشکش

پشاور: وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے افغانستان میں زلزلے سے متاثرہ مریضوں کو خیبرپختونخوا میں علاج فراہمی کی پیشکش کردی۔

جاری ویڈیو بیان میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں افغان بہن بھائیوں کیساتھ کھڑے ہیں، زلزلہ متاثرین کیلئے ادویات اور دیگر سامان افغانستان بھیج دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن مریضوں کو علاج کی ضرورت ہے انہیں خیبر پختونخوا میں علاج فراہم کریں گے، اگر افغان حکومت کو میڈیکل ٹیموں کی ضرورت ہے تو وہ بھی بھیجنے کیلئے تیار ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!