جمعہ, ستمبر 5, 2025
پاکستانپنجاب میں سیلاب، 13 لاکھ 26 ہزار ایکڑ سے زائد فصلیں تباہ...

پنجاب میں سیلاب، 13 لاکھ 26 ہزار ایکڑ سے زائد فصلیں تباہ ہو گئیں

لاہور: پنجاب میں سیلاب سے 13 لاکھ 26 ہزار ایکڑ سے زائد فصلیں تباہ ہو گئیں، بہاولپور ڈویژن میں 1 لاکھ 45 ہزار 432 ایکڑ فصلیں متاثر، ڈی جی خان ڈویژن میں 49 ہزار 165 ایکڑ زرعی رقبہ ڈوبا، سیلابی ریلوں سے کپاس، دھان، گنے اور چارے کی فصلیں شدید متاثر ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق ملتان ڈویژن میں 58 ہزار 439 ایکڑ فصلیں زیرِ آب آئیں، ساہیوال ڈویژن میں 1 لاکھ 37 ہزار 79 ایکڑ رقبہ متاثر، فیصل آباد ڈویژن سب سے زیادہ 3 لاکھ 23 ہزار 215 ایکڑ زیرِ آب آیا۔

سرگودھا ڈویژن میں 12 ہزار 73 ایکڑ کھڑی فصلیں متاثر، لاہور ڈویژن میں 99 ہزار 421 ایکڑ فصلیں تباہی کا شکار ہوئیں۔

گوجرانوالہ ڈویژن میں 2 لاکھ 62 ہزار 862 ایکڑ رقبہ زیرِ سیلاب آیا، گجرات ڈویژن میں 2 لاکھ 38 ہزار 416 ایکڑ فصلیں برباد ہوئیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!