جمعرات, ستمبر 4, 2025
تازہ ترینچین کے شمالی ساحلی علاقوں میں ماہی گیری پر 4 ماہ کی...

چین کے شمالی ساحلی علاقوں میں ماہی گیری پر 4 ماہ کی پابندی ختم

چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے شہر وین چھانگ میں ماہی گیری کی ایک بندرگاہ پر پکڑی گئی مچھلیوں کو کشتی سے اتارنے کا فضائی منظر-(شِنہوا)

جنان(شِنہوا)چین کے بحیرہ  بو ہائی اور بحیرہ زرد میں 35 عرض بلد شمال میں ماہی گیری پر 4 ماہ کی پابندی کے خاتمے کے بعد گزشتہ روز چین کے مشرقی صوبے شان ڈونگ کی شی ڈاؤ بندرگاہ سے ماہی گیری کی سینکڑوں کشتیاں مچھلیاں پکڑنے کے لئے سمندر کی طرف روانہ ہوگئیں۔

ایک ماہی گیر کشتی کے کپتان 59 سالہ ژانگ ژی منگ نے موسمی حالات کا جائزہ لیتے ہوئے اور ساحل پر موجود  دوستوں کو الوداع کہنے کے دوران شِنہوا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے توقع ہے کہ ہم جلدی اپنے جال مچھلیوں سے بھر لیں گے اور جلد واپس آجائیں گے۔اس طریقے سے ہم اچھی قیمت پر مچھلیاں فروخت کرکے زیادہ پیسے کما سکیں گے۔

مقامی کشتی کے مالک وانگ جے، جن کی کشتی بنیادی طور پر ہسپانوی میکریل اور ہیئرٹیل مچھلی کا شکار کرتی ہے اور ایک ہی سفر میں تقریباً 25 ہزار سے 40 ہزار کلوگرام مچھلی حاصل کرلیتی ہے، نے بتایا کہ موسمی ماہی گیری پر پابندی کی بدولت حالیہ برسوں میں شکار کی مقدار اور معیار دونوں میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

اوشین یونیورسٹی آف چائنہ کے پروفیسر شو ینگ نے کہا کہ ذخائر کی بحالی اور پائیدار ترقی کے لئے چین نے 1995 میں گرمائی ماہی گیری پر پابندی کا نفاذ کیا تھا۔ گزشتہ 3 دہائیوں میں اس پالیسی سے مچھلیوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!