جنوبی سوڈان کے دارالحکومت جوبا میں ایک چینی ڈاکٹر فری میڈیکل کیمپ میں جوبا یونیورسٹی کے عملے کے ایک رکن کا علاج کر رہا ہے۔(شِنہوا)
جوبا(شِنہوا)جنوبی سوڈان کے دارالحکومت جوبا میں ہنگامی حالات سے نمٹنے اور ردعمل کے متعلق ہونان بین الاقوامی بزنس ووکیشنل کالج کے ماہرین کا تربیتی سیمینار شروع ہوگیا۔
چینی وزارت تجارت کی معاونت سے ہونے والے اس 14 روزہ سیمینار میں انسانی امور اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کی وزارت کے 30 اہلکار شرکت کر رہے ہیں۔
جنوبی سوڈان کے انسانی امور اور آفات سے نمٹے کے محکمے کے نائب وزیر ڈینس ماریئل مورویل مایوم نے کہا کہ یہ سیمینار قومی اور ذیلی قومی سطح پر کام کرنے والے حکام کے لئے تجربات کو بانٹنے اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے بہترین طریقوں کو سیکھنے کا ایک منفرد موقع پیش کرتا ہے۔
انسانی امور اور آفات سے نمٹنے کی وزارت میں منصوبہ سازی، تربیت اور رابطہ کاری کے ڈائریکٹر جنرل لارنس اکولا سارافینونے کہا کہ اس سیمینار سے حاصل کیا گیا علم قحط سالی، سیلاب، انسانی تنازعات اور بیماریوں جیسے ماحولیاتی خطرات سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
جنوبی سوڈان میں چینی سفارت خانے کے ناظم الامور ہو ینگ نے موجودہ عالمی چیلنجز کے تناظر میں قومی استحکام اور ترقی کے تحفظ کے لئے ہنگامی حالات سے نمٹنے کی صلاحیت کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔
