جمعرات, ستمبر 4, 2025
تازہ ترینچین پرامن ترقی کے راستے پر گامزن رہنے کے لئے پُرعزم ہے،...

چین پرامن ترقی کے راستے پر گامزن رہنے کے لئے پُرعزم ہے، چینی صدر

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں چینی صدر شی جن پھنگ اورغیرملکی رہنما جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمت اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ میں فتح کی 80 ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے لئے تیان آن من روسٹرم کی طرف آرہے ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چینی صدر شی جن پھنگ نے بدھ کے روز کہا ہے کہ چین پرامن ترقی کے راستے پر گامزن رہے گا۔

شی جن پھنگ جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین بھی ہیں، نے جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمت اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ میں فتح کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت ایک بار پھر امن یا جنگ، مکالمے یا محاذ آرائی اور باہمی فائدے یا اپنے فائدے کے لئے دوسرے کے نقصان کے کھیل کے درمیان انتخاب کے دوراہے پر کھڑی ہے۔

صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ چینی عوام تاریخ کے درست رخ پرانسانیت کی ترقی کے ساتھ کھڑے رہیں گے، پرامن ترقی کے راستے پر قائم رہیں گے اور دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ مل کر مشترکہ مستقبل پر مبنی انسانی معاشرے  کی تشکیل کے لئے کام کریں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!